خیبرپختونخوا حکومت کا بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سے نکلنے کا فیصلہ

کابینہ اجلاس میں انصاف فوڈ کارڈ کے اجرا کی منظوری دی گئی ہے اور اس کا آغاز یکم جولائی سے ہوگا— فوٹو:فائل
کابینہ اجلاس میں انصاف فوڈ کارڈ کے اجرا کی منظوری دی گئی ہے اور اس کا آغاز یکم جولائی سے ہوگا— فوٹو:فائل

خیبرپختونخوا کابینہ نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) سے نکلنے کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھاکہ کابینہ اجلاس میں انصاف فوڈ کارڈ کے اجرا کی منظوری دی گئی ہے اور فوڈ کارڈ کا آغاز  یکم جولائی سے ہوگا۔

ان کا کہنا تھاکہ انصاف فوڈ کارڈ کے ذریعے غریب گھرانوں کو آٹا اور دیگر اشیائے خورونوش مفت ملیں گی اور مجموعی طور پر 10 لاکھ گھرانے انصاف فوڈ کارڈ سے مستفید ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ مستحق گھرانوں کو ماہانہ 2100 روپے دیے جائیں گے اور احساس پروگرام کے اعداد و شمار کی بنیاد پر مستحق خاندانوں کوانصاف فوڈ کارڈ دیا جائے گا۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھاکہ 1.2میٹرک ٹن گندم کے بجائے 1.4میٹرک ٹن گندم کی خریداری پنجاب اور پاسکو سے کی جائے گی، پنجاب سے دو مختلف مراحل میں گندم کی خریداری کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھاکہ صوبائی کابینہ نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سے نکلنے کے فیصلے کی منظوری دے دی ہے۔

مزید خبریں :