17 مئی ، 2022
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے نااہلی ریفرنسزکے فیصلے سے متعلق 18 مئی کی کازلسٹ میں ردوبدل کردی۔
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کےخلاف ریفرنسز پر آج فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
الیکشن کمیشن کی 18 مئی کی کازلسٹ میں تبدیلی کردی ہے اور نئی کاز لسٹ جاری کی ہے۔
18 مئی کی کاز لسٹ سے منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کا فیصلہ ہٹادیا گیا ہے۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن کل ہی منحرف ارکان کا فیصلہ سناسکتا ہے اور اضافی کاز لسٹ بھی جاری کرسکتا ہے۔
الیکشن کمیشن نے آج فیصلہ 18 مئی کو 12بجے سنانے سے متعلق کازلسٹ جاری کی تھی۔