منحرف ارکان کو نکال کر بھی پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کو پی ٹی آئی پر برتری

پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کے 161، پی پی پی کے 7، آزاد 5 اور راہ حق پارٹی کا ایک رکن ملائیں تو 174 بنتے ہیں۔ فوٹو: فائل
پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کے 161، پی پی پی کے 7، آزاد 5 اور راہ حق پارٹی کا ایک رکن ملائیں تو 174 بنتے ہیں۔ فوٹو: فائل

پنجاب اسمبلی میں سادہ اکثریت کے لیے 186 ووٹ درکار ہیں لیکن تحریک انصاف کے 25 منحرف ارکان نکل گئے تو کوئی پارٹی بھی سادہ اکثریت نہیں رکھتی جبکہ تحریک انصاف کے 183 ووٹ میں سے 158 ووٹ باقی ہیں۔

ذرائع کےمطابق پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے 158 اور ق لیگ کے 10 ارکان ملا کر 168 جبکہ ن لیگ کے چار منحرف ارکان ملا کر 172 بنتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے 165 ارکان میں سے 4 منحرف نکال دیں تو پیچھے 161 رہ جاتے ہیں، اس طرح اسمبلی میں ن لیگ کے 161، پی پی پی کے 7، آزاد 5 اور راہ حق پارٹی کا ایک رکن ملائیں تو 174 بنتے ہیں۔

اعداد و شمار کے لحاظ سے ن لیگ کو اب بھی 2 ووٹوں کی برتری حاصل ہے، ن لیگ کے 4 منحرف ارکان کونکال دیں تو تحریک انصاف کے پاس 168 ووٹ رہ جاتے ہیں۔

ن لیگ کا دعویٰ ہےکہ حمایتی اور اتحادی ملاکر ان کے 174 ووٹ بنتے ہیں۔

دوسری طرف پنجاب میں کوئی گورنر نہیں اور اسپیکر نے بھی گورنر کا چارج نہیں سنبھالا، گورنر پنجاب کے نہ ہونے کے باعث اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے کوئی ایڈوائس نہیں آ سکتی۔

مسلم لیگ ن کے عطا تارڑ نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ابھی الیکشن کمیشن کے فیصلے کا انتظار ہے، حمزہ شہباز آج صبح معمول کے مطابق آفس جائیں گے۔

مزید خبریں :