امریکا نے پاکستانی معیشت کو سنبھالا دینے کیلئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرادی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

امریکا نے مشکلات میں گھری پاکستانی معیشت کو سنبھالا دینے کےلیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہناہےکہ امریکا خوشحال اور مستحکم پاکستان کی تعمیر کے لیے سرمایہ کاری اور تجارتی مواقع بڑھانے کے طریقوں پر دوطرفہ طور پر کام جاری رکھےگا۔

ترجمان کا کہناہےکہ امریکا، پاکستان کے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ جاری مذاکرات کا بھی خیر مقدم کرتا ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ون آن ون ملاقات کی بھی تصدیق کی ہے۔

ان کا کہنا ہےکہ انٹونی بلنکن اور بلاول بھٹو زرداری ون آن ون ملاقات کریں گے اور ان کی 6 مئی کی کال کے بعد متعدد دوطرفہ خدشات کا احاطہ کریں گے۔