پاکستان
18 مئی ، 2022

میٹرک امتحانات کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ سے طلبا کو شدید مشکلات کا سامنا

فوٹو: آئی این پی
فوٹو: آئی این پی

سندھ اور پنجاب میں میٹرک امتحانات کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ سے طلبا کا حال برا ہوگیا، امتحانی مراکز میں بجلی کا متبادل انتظام نہ ہونے سے کئی طلبا کی حالت غیر ہوگئی۔

سندھ بھر میں میٹرک کےامتحانات جاری ہیں، کراچی ، حیدرآباد، لاڑکانہ، میرپورخاص، سکھر اور نواب شاہ تعلیمی بورڈ میں امتحانات کے دوسرے دن بھی طلبا اور اساتذہ شدید گرمی اور لوڈشیڈنگ میں سخت پریشانی کا شکار  رہے۔

بعض امتحانی مراکز پر پینےکا ٹھنڈا پانی نہ ہونے سے گرمی کے باعث کئی طلبا کی حالت غیر ہوگئی۔

 لاڑکانہ میں کئی مراکز  پر پیپرتاخیر سے پہنچنے کی شکایت بھی سامنے آئی، حیدرآباد میں شدید گرمی اور لوڈشیڈنگ کے باعث 2 طالبات بےہوش ہوگئیں۔

ملتان میں میٹرک کے امتحانات کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ سے طلبا کو انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ملتان میں آج شدید گرمی کے دوران میٹرک کے طلبا اپنے اپنے امتحانی مراکز میں پیپر دینے گئے تو بجلی غائب ہوگئی جس سے طلبا اور اساتذہ کو شدید گرمی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور انہوں نے بغیر پنکھوں اور لائٹس کے پیپر دیے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM