کوئلے اور آر ایل این جی پلانٹس کی بندش سےلاہور میں بجلی کی صورتحال تشویشناک ہوگئی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کوئلے اور  آر ایل این جی پر چلنے والے پلانٹس کی بندش سے لاہور میں بجلی کی صورتحال تشویشناک ہوگئی۔

لاہور الیکٹرک کمپنی (لیسکو) کے ذرائع کے مطابق  پلانٹس کی بندش کے باعث لیسکو کا کوٹہ کم کرکے 3600 میگاواٹ کردیا گیا ہے جب کہ لیسکو ریجن میں بجلی کی طلب 4900  میگاواٹ  ہے، یوں لیسکو ریجن میں شارٹ فال بڑھ کر 1300میگاواٹ ہوگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ لیسکوریجن کے شہری علاقوں میں ہر 2 گھنٹے بعد ایک گھنٹےکی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جب کہ دیہی علاقوں میں ہر ایک گھنٹے بعد ایک گھنٹے کے لیے بجلی بند کی جارہی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہےکہ لاہور میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کادورانیہ 8 گھنٹے ہوگیا ہے، دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔

لیسکو نےلوڈشیڈنگ کا شیڈول بھی جاری نہیں کیا، شہری گرمی سے مزید پریشان ہوگئے ہیں۔

مزید خبریں :