پہاڑیوں پر آگ لگانے کا معاملہ، خاتون ٹک ٹاکر نے ضمانت قبل ازگرفتاری حاصل کرلی

ٹک ٹاکر نوشین سعید عرف ڈولی نے گرفتاری سے محفوظ رہنے اور شامل تفتیش ہونے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کر لی— فوٹو : فائل
ٹک ٹاکر نوشین سعید عرف ڈولی نے گرفتاری سے محفوظ رہنے اور شامل تفتیش ہونے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کر لی— فوٹو : فائل

مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ لگانے کے معاملے پر خاتون ٹک ٹاکرنے لاہورکی مقامی عدالت سے ضمانت قبل ازگرفتاری حاصل کرلی۔

ٹک ٹاکر نوشین سعید عرف ڈولی نے مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ لگانے کے معاملے پر اسلام آباد میں درج ایف آئی آر میں گرفتاری سے محفوظ رہنے اور شامل تفتیش ہونے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کر لی۔

اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں سی ڈی اے کے محکمہ ماحولیات کے افسر کی درخواست پر درج ٹک ٹاکر کے خلاف ایف آئی آر  میں ٹک ٹاکر نے مارگلہ کی پہاڑیوں میں آگ لگا کر وڈیو بنانے کے کیس میں گرفتاری سے محفوظ رہنے کے لیے حفاظتی ضمانت حاصل کر لی۔

وفاقی پولیس کی ٹیم ٹک ٹاکر کو گرفتار کرنے کیلئے گزشتہ روز سے لاہور میں موجود تھی۔

مزید خبریں :