20 مئی ، 2022
وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبد الشکور نے کہا ہے کہ سعودی ہم منصب کے ساتھ کامیاب مذکرات ہوچکے ہیں اور اللہ سے پر امید ہوں کہ حج اخراجات میں خاطر خواہ کمی لانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
سعودی عرب کے دورے سے واپسی پر جیونیوز سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبد الشکور نے کہا کہ سال2014 میں عازمین حج کے لیے جو بلڈنگ 1200 ریال پر لی گئی وہ اس سال 700 ریال پربک کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ منیٰ، مزدلفہ اور عرفات میں بھی بہترین سہولیات عازمین حج کو ملیں گی، اس مرتبہ سعودی حکومت تمام ممالک کے لیے یکساں پالیسی کا اعلان کریں گی ۔