Time 20 مئی ، 2022
پاکستان

بجلی 4 روپے فی یونٹ سے زائد مہنگی کرنے کی درخواست

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کیلئے درخواست دی ہے جس پر سماعت 31 مئی کو ہوگی: نیپرا/ فائل فوٹو
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کیلئے درخواست دی ہے جس پر سماعت 31 مئی کو ہوگی: نیپرا/ فائل فوٹو

اسلام آباد: سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست کردی۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں اضافے کےلیے نیپرا کو درخواست دی ہے جس میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 5 پیسے اضافے کی درخواست  کی گئی ہے۔

نیپرا کا کہنا ہےکہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کیلئے درخواست دی ہے جس پر سماعت 31 مئی کو ہوگی۔

ذرائع کا کہناہے کہ بجلی کی قیمت  میں اضافے سے صارفین پر 59 ارب 45 کروڑ روپے اضافی بوجھ منتقل ہوسکتا ہے۔

ذرائع کا بتاناہےکہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست کے الیکٹرک کے سوا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کیلئے ہے۔

مزید خبریں :