بارات دیر سے آنے پر لڑکی کی شادی کسی اور سے کردی گئی

شادی کا مہورت نکلنے پر لڑکی کے گھر والوں نے شادی سے انکار کردیا/ فائل فوٹو
شادی کا مہورت نکلنے پر لڑکی کے گھر والوں نے شادی سے انکار کردیا/ فائل فوٹو

بھارت میں چھوٹی چھوٹی بات پر شادی ختم ہوجانے جیسے  واقعات عام ہوگئے ہیں اور حال ہی میں ایک ایسا ہی واقعہ پھر پیش آیا جس میں دلہا کے دیر سے پہنچنے پر دلہن کی شادی  کسی اور سے کردی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست راجستھان میں پیش آیا جہاں دلہا اور اس کے اہل خانہ کو رات 9 بجے دلہن کی رہائش گاہ پہنچنا تھا لیکن بارات تاخیر کا شکار ہوئی اور شادی کے لیے ’مہورت‘ نکل گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کا مہورت نکلنے پر لڑکی کے گھر والوں نے شادی سے انکار کردیا اور بارات آنے سے پہلے ہی لڑکی کی شادی کسی اور شخص سے کردی جب کہ بارات  پہنچنے پر دلہا کو لڑکی کی شادی کسی اور سے ہونے کا پتا چلا۔

بعد ازاں لڑکے کے گھر والوں نے کسی اور سے شادی کرنے پر لڑکی والوں پر مقدمہ درج کرادیا۔

مزید خبریں :