Geo News
Geo News

Time 20 مئی ، 2022
کاروبار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن، 117 پوائنٹس کا اضافہ

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 248 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، بازار میں 18 کروڑ 99 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے— فوٹو: فائل
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 248 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، بازار میں 18 کروڑ 99 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے— فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا اور 100 انڈیکس 117 پوائنٹس اضافے سے 43100 پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 248 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، بازار میں 18 کروڑ 99 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے۔

شیئرز بازارکے کاروبار کی مالیت 3 ارب 83 کروڑ روپے رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 23 ارب روپے بڑھ کر 7143 ارب روپے ہے۔