Time 20 مئی ، 2022
پاکستان

عمران خان زبان کو لگام دو ورنہ زبان ہمیں کھینچنا آتی ہے، رانا ثنا کا سخت ردعمل

عمران خان کا منہ گندا نالا بن چکا ہے، ہم نے اپنا جذبہ اور جنون دکھایا تو عمران نیازی سے برداشت نہیں ہوگا، وزیر داخلہ— فوٹو: فائل
عمران خان کا منہ گندا نالا بن چکا ہے، ہم نے اپنا جذبہ اور جنون دکھایا تو عمران نیازی سے برداشت نہیں ہوگا، وزیر داخلہ— فوٹو: فائل

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز سے متعلق نامناسب بیان پر سخت ردعمل دیا ہے۔

اپنے بیان میں وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ عمران خان اپنی زبان کولگام دو، ورنہ گندگی پھیلانے والی زبان ہمیں کھینچنا آتی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ مریم نواز کے متعلق جملے بازی کرکے پوری قوم کی خواتین کی توہین کررہےہو، عمران خان کی گندی تربیت اور کردار کا عکس ہے، یہ ہے وہ لوفر جو وزیراعظم کی کرسی پر چار سال گند پھیلاتا رہا۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ عمران خان نے معاشرے کی اخلاقی قدروں کا بھی جنازہ نکال دیا ہے، عمران خان کا منہ گندا نالا بن چکا ہے، ہم نے اپنا جذبہ اور جنون دکھایا تو عمران نیازی سے برداشت نہیں ہوگا۔

خیال رہے کہ ملتان جلسے سے خطاب میں عمران خان نے کہا تھا کہ ’مجھے کسی نے سوشل میڈیا پر تقریر بھیجی، مریم تقریر کر رہی تھی کل، اس میں اتنی دفعہ اور اس جذبے سے اور اس جنون سے میرا نام لیا کہ میں اس کو کہنا چاہتا ہوں کہ مریم دیکھو تھوڑا دھیان کرو تمہارا خاوند ہی ناراض نہ ہوجائے جس طرح تم بار بار میرا نام لیتی ہو۔‘

مزید خبریں :