Geo News
Geo News

Time 21 مئی ، 2022
پاکستان

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری آج 2 روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہونگے

وزیرخارجہ اپنے دور روزہ دورے میں چینی ہم منصب وانگ یی سے ملاقات کریں گے/ فائل فوٹو
وزیرخارجہ اپنے دور روزہ دورے میں چینی ہم منصب وانگ یی سے ملاقات کریں گے/ فائل فوٹو

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری آج 2 روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہوں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق چینی ہم منصب کی خصوصی دعوت پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری آج بیجنگ پہنچیں گے اور  منصب سنبھالنے کے بعد وزیر خارجہ کا یہ پہلا دورہ چین ہوگا۔

وزیرخارجہ اپنے دو روزہ دورے میں چینی ہم منصب وانگ یی سے ملاقات کریں گے جس میں پاک چین تجارتی و اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔