عون چوہدری کے الزامات، عثمان بزدار نے قانونی نوٹس بھجوا دیا

عمران خان کے سابق دست راست عون چوہدری نے جیو نیوز کے پروگرام میں عثمان بزدار پر الزامات عائد کیے تھے۔ فوٹو: فائل
عمران خان کے سابق دست راست عون چوہدری نے جیو نیوز کے پروگرام میں عثمان بزدار پر الزامات عائد کیے تھے۔ فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے جہانگیر ترین گروپ کے رہنما اور سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق دست راست عون چوہدری کو سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے قانونی نوٹس بھجوا دیا۔

جیو نیوز کے پروگرام 'جرگہ' میں گفتگو کرتے ہوئے عون چوہدری کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پوسٹنگ اور ٹرانسفرکے حوالے سے خواب بنی گالہ میں دیکھا جاتا تھا اور بیگ لاہور پہنچ جاتا تھا، اس معاملے میں خاور مانیکا اور ان کے بیٹے سمیت سارا گینگ ملوث تھا۔

عون چوہدری کا کہنا تھا کہ میں نے عمران خان کو بتایا تھا کہ پنجاب کو فرح گوگی اور احسن گجر چلا رہے ہیں، پنجاب میں مانیکا خاندان ایسے حکمرانی کر رہا تھا جیسے ان کے باپ کو وزیر اعظم لگا دیا گیا ہے۔

اب اس حوالے سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزاد نے عون چوہدری کو قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے جس میں ان کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کردار کشی سے تشبیہ دی گئی ہے۔


مزید خبریں :