کھیل
Time 22 مئی ، 2022

فرانس کےکِلیان مباپے دنیا کے مہنگے ترین فٹبالر بن گئے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

فرانس کےکِلیان مباپے دنیا کے مہنگے ترین فٹبالر بن گئے، 23 سالہ مباپے نے مزید تین سال کیلئے فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین ( پی ایس جی) کے ساتھ معاہدہ کرلیا۔

کلیان مباپے کو نئے معاہدے کے تحت ماہانہ 40 لاکھ برطانوی پاؤنڈ ملیں گے اور  سالانہ 48 ملین پاؤنڈ آمدن کے ساتھ مباپے سب سے زیادہ آمدن والے فٹبالر بن جائیں گے۔

 پی ایس جی سے معاہدہ برقرار رکھنے کے لیے مباپے نے ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ کی پیشکش ٹھکرادی تھی۔

دوسری جانب کلیان مباپے کی پی ایس جی سے ڈیل پر یورپی فٹبال میں نیا تنازع کھڑا ہوگیا، اسپینش لیگ لالیگا نے فرانسسی کلب کے خلاف باضابطہ شکایت کردی۔

لا لیگا انتظامیہ کے مطابق پچھلے دو سال کے دوران خسارہ ظاہر کرنے والا کلب ایک پلیئر کو اتنی رقم کیسے دے سکتا  ہے؟ پی ایس جی نے فٹ بال کی حفاظت کے لیے قائم قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔

مزید خبریں :