Time 23 مئی ، 2022
انٹرٹینمنٹ

ابرارالحق نے مشہور گانا 'نچ پنجابن' کاپی کرنے پر کرن جوہر کو آڑے ہاتھوں لے لیا

دھرما پروڈکشن نے اتوار کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر فلم، جگ جگ جیو کا ٹریلر ریلیز کیا جس میں ابرارالحق کا 2002 میں ریلیز ہونے والا مشہور گانا نچ پنجابن چوری کیا گیا ہے۔—فوٹو: فائل
دھرما پروڈکشن نے اتوار کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر فلم، جگ جگ جیو کا ٹریلر ریلیز کیا جس میں ابرارالحق کا 2002 میں ریلیز ہونے والا مشہور گانا نچ پنجابن چوری کیا گیا ہے۔—فوٹو: فائل

پاکستانی گلوکار ابرار الحق نے  بالی وڈ کے مشہور  ہدایتکار کرن جوہر اور ان کے پروٖڈکشن ہاؤس دھرما پر ان کی اجازت  کے بغیر ماضی کا گانا  'نچ پنجابن'  اپنی نئی فلم جگ جگ جیو میں استعمال کرنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

دھرما پروڈکشن نے اتوار کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر فلم، جگ جگ جیو کا ٹریلر ریلیز کیا جس میں  ابرارالحق کا 2002 میں ریلیز ہونے والا مشہور گانا نچ پنجابن چوری کیا گیا ہے۔

تاہم بعد ازاں ابرارالحق نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ'میں نے اپنا گانا ’نچ پنجابن‘ کسی بھارتی فلم کو نہیں بیچا اور اس کے ہرجانے کے دعوے کے لیے  میں عدالت جانے کا حق رکھتا ہوں'۔

انہوں نے مزید لکھا کہ کرن جوہر جیسے پروڈیوسرز کو گانا کاپی نہیں کرنا چاہیے، یہ میرا چھٹا گانا کاپی کیا جا رہا ہے جس کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے بھی پاکستانی گانے کاپی کرنے پر بالی وڈ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ایک صارف نے لکھا کہ  حال ہی میں حدیقہ کیانی کا گانا ' بوہے باریاں' اوراب یہ، بالی وڈ موسیقاروں کے لیے اصل دھنیں نکالنا اتنا مشکل کیوں ہے؟

واضح رہے کہ کرن جوہر کے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے بننے والی فلم جگ جگ جیو میں ورن دھون،انیل کپور، کائرہ ادواری اور نیتو سنگھ اداکری کرتے نظر آئیں گے۔

مزید خبریں :