Time 23 مئی ، 2022
پاکستان

خودکشی کی کوشش کرنیوالے شخص کی سزا ختم کرنےکا بل سینیٹ میں منظور

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سینیٹ نےکرمنل لاء ترمیمی بل منظورکرلیا ہے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر شہادت اعوان نےکرمنل لاء ترمیمی بل پیش کیا۔

بل کے متن کے مطابق خودکشی کی کوشش کرنے والے شخص کی سزا اور جرمانہ ختم کیا جائے۔

سینٹر شہادت اعوان کا کہنا تھا کہ خودکشی کی کوشش بیماری ہے، ان لوگوں کا علاج کرنا چاہیے نہ کہ انہیں سزا دی جائے۔

مزید خبریں :