ملک میں سونےکی قدر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آج ایک تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 350 روپےکا بڑا اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق  آج ایک تولہ سونےکی قیمت میں 2350 روپےکا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک میں ایک تولہ سونا 1لاکھ 41 ہزار 650 روپےکا ہوگیا ہے۔

 دس گرام سونےکا بھاؤ 2 ہزار 15 روپے اضافے سے ایک لاکھ 21 ہزار 442 روپے ہوگیا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونا 15 ڈالر اضافےسے 1862 ڈالر فی اونس ہے۔

مزید خبریں :