عوام کو فتنہ پرور شرپسند جتھوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا: نوازشریف

شرپسند جتھے پہلے ہی غربت، مہنگائی اور بیروزگاری کے پہاڑ گراچکے ہیں: قائد مسلم لیگ— فوٹو: فائل
شرپسند جتھے پہلے ہی غربت، مہنگائی اور بیروزگاری کے پہاڑ گراچکے ہیں: قائد مسلم لیگ— فوٹو: فائل

سابق وزیراعظم و مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام کو فتنہ پرور شرپسند جتھوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 25 مئی کو اسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان کیا گیا ہے۔ 

اس حوالے سے اپنی ٹوئٹ میں نواز شریف کا کہنا تھاکہ عوام کو ان فتنہ پرور شرپسند جتھوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا جو پہلے ہی ان پر غربت، مہنگائی اور بیروزگاری کے پہاڑ گرا چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے تخریب کاروں کا قلع قمع کیے بغیر پاکستان اپنی حقیقی منزل نہیں پا سکتا، ہمیں بحثیت قوم ان شرپسندوں کا راستہ روکنا ہو گا۔

مزید خبریں :