آرمی چیف کا سعودی ولی عہد کو فون

گفتگو کے دوران پاک سعودی عسکری شعبے میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، سعودی وزارت خارجہ— فوٹو:فائل
گفتگو کے دوران پاک سعودی عسکری شعبے میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، سعودی وزارت خارجہ— فوٹو:فائل

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ٹیلیفون کیا۔

سعودی وزارت خارجہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شاہ سلمان کی صحتیابی کیلئے دعاؤں اورنیک خواہشات کا پیغام دیا۔

سعودی ولی عہد نے خیرسگالی کے جذبات پر جنرل قمر جاوید باجوہ سے اظہار تشکر کیا۔

سعودی وزارت خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران پاک سعودی عسکری شعبے میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید خبریں :