25 مئی ، 2022
لاہور: پولیس نے پی ٹی آئی کے مقامی عہدیداروں کے گھروں سے بھاری اسلحہ برآمد کرلیا۔
سی سی پی او لاہور کے مطابق پی ٹی آئی رہنما بجاش نیازی اور زبیر نیازی کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا جہاں سے اسلحہ برآمد ہوا تاہم اس دوران کوئی گرفتاری نہیں ہوئی۔
دوسری جانب (ن) لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے پی ٹی آئی کے مقامی عہدیداروں کی گاڑیوں سے اسلحہ برآمدگی کا دعویٰ کرتے ہوئے اسلحے کی تصاویر شیئر کردیں۔
مریم نواز نےٹوئٹر پر تصاویر جاری کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی عہدیداروں زبیر نیازی اوربجاش نیازی کی گاڑیوں سےاسلحہ برآمد ہوا ہے جس کے بعد ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ نام نہاد لانگ مارچ کا گندا چہرہ ہے اور یہ ان کے ارادے ہیں۔