25 مئی ، 2022
لاہورہائیکورٹ حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر وزیراعلیٰ کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے پر ایک لاکھ حمزہ شہباز پر جرمانہ عائد کردیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس امیر بھٹی نے حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت کی جس دوران حمزہ شہباز کے وکیل نے عدالت سے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت کی استدعا کی جس پر عدالت نے کہا کہ آپ کو جواب 2روز پہلے جمع کرانا چاہیے تھا۔
عدالت نے حمزہ شہبازکی جانب سےجواب جمع نہ کرانے پر ان پر ایک لاکھ روپے جرمانہ کردیا جب کہ عدالت نے پنجاب حکومت کوبھی جواب جمع نہ کرانے پرایک لاکھ روپے جرمانہ کیا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ جرمانے کی رقم لاہور ہائیکورٹ بارکے اکاوئنٹ میں جمع کرائی جائے۔