Time 25 مئی ، 2022
پاکستان

کوئی رکاوٹ ہمیں ڈی چوک جانے سے نہیں روک سکتی: عمران خان

امریکا کے نوکروں نے پاکستان میں کنٹینرز لگادیے ہیں، لوگوں کومارچ میں شرکت سے روکا جارہا ہے: چیئرمین تحریک انصاف/ اسکرین گریب
امریکا کے نوکروں نے پاکستان میں کنٹینرز لگادیے ہیں، لوگوں کومارچ میں شرکت سے روکا جارہا ہے: چیئرمین تحریک انصاف/ اسکرین گریب

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہےکہ کوئی رکاوٹ ہمیں ڈی چوک جانے سے نہیں روک سکتی۔

صوابی انٹرچینج پر پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہم ڈی چوک اسلام آباد پہنچیں گے اور کوئی رکاوٹ ہمیں نہیں روک سکتی۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کے نوکروں نے پاکستان میں کنٹینرز لگادیے ہیں، لوگوں کومارچ میں شرکت سے روکا جارہا ہے، ہمارے لوگوں کوگرفتارکیا جارہا ہے، لوگوں کوگھروں سے گرفتارکیا جارہا ہے،خواتین کوتنگ کیا جارہا ہے۔

لانگ مارچ کے آغاز کا اعلان

اس سے قبل ٹوئٹر پر جاری ویڈیو بیان میں عمران خان نے کہا کہ ’میں اس وقت پشاور سے مارچ کا آغاز کررہا ہوں اور ولی انٹر چینج پہنچ رہا ہوں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’میں سارے پختونخوا کے لوگوں کو دعوت دے رہا ہوں کہ وہاں پہنچیں میں ادھر سے آزادی مارچ کے کاروان کو لیڈ کروں گا، وہاں سے اسلام آباد  کی طرف نکلیں گے‘۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ’مجھے امید ہے میرے ساتھ سب نکلیں گے، یہ پاکستان کی تاریخ کا فیصلہ کن وقت ہے، ہم حقیقی آزادی لے کر رہیں گے‘۔

چیئرمین تحریک انصاف ویڈیو پیغام جاری کرنے کےبعد بذریعہ ہیلی کاپٹر ولی انٹرچینج پہنچ گئے ہیں جب کہ ان کے لیے بنایا گیا کنٹینر بھی ولی انٹرچینج پر موجود ہے۔

مزید خبریں :