پاکستان

وادی تیراہ میں باغ امن میلہ 2022 اختتام پذیر

وادی تیراہ میں 3 روزہ باغ امن میلہ 2022 اختتام پذیر ہوگیا۔—فوٹو: جیونیوز
وادی تیراہ میں 3 روزہ باغ امن میلہ 2022 اختتام پذیر ہوگیا۔—فوٹو: جیونیوز

وادی تیراہ میں 3 روزہ  باغ امن میلہ 2022 اختتام پذیر ہوگیا۔

قبائلی ضلع خیبر کا علاقہ تیراہ جو ایک دور میں دہشت گردی کی علامت سمجھا جاتا تھا، دہشت گردوں کی کارروائیوں کے بعد پاک فوج اور عوام کی قربانیوں کے بعد دیگر قبائلی اضلاع کی طرح اس علاقے میں بھی امن قائم ہوا جس کی بدولت نا صرف یہاں سے کوچ کرنے والے قبائل واپس آ رہے ہیں بلکہ اب اس علاقے میں ترقی کا سفر تیزی سے جاری ہے اور مختلف ایونٹس کا انعقاد امن کی ضامن ہیں۔

فوٹو: جیونیوز
فوٹو: جیونیوز

 اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ، پاکستان آرمی اور فرنٹیئر کور نارتھ کے باہمی اشتراک سے 23 سے 25 مئ تک 'باغ امن میلہ' کا انعقاد کیا گیا۔

 اس میگا ایونٹ میں بچوں نے قومی پرچم لہرایا، میلے میں مارچ کرتے ہوئے بینڈ نے خوبصورت دھنوں کے ذریعے شرکاء سے خاص داد وصول کی اور بچوں نے مختلف ٹیبلوز پیش کیے۔

فوٹو: جیونیوز
فوٹو: جیونیوز

 اس موقع پر پاکستان آرمی کی ملٹری پولیس کے بائیک رائیڈز نے بھی اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا جبکہ میلے میں خٹک ڈانس اور دیگر علاقائی رقص بھی پیش کیا گیا اور کیڈیٹ کالج وارسک کے طلباء نے بھی  جمناسٹک اور گھڑ سواری کے جوہر دکھائے۔

 باغ امن میلہ کی سب سے خاص بات پیرا گلائیڈنگ، پاور گلائیڈنگ اور فری فال جمپ کا مظاہرہ تھا۔ پاکستان آرمی فزیکل ٹریننگ سکول ایبٹ آباد کے جوانوں نے پیرا گلائیڈنگ اور پاور گلائیڈنگ کا خوبصورت مظاہرہ کیا جبکہ پاکستان آرمی کی اسپیشل سروسز گروپ کے کمانڈوز نے فری فال کا خوبصورت مظاہرہ کیا۔

فوٹو: جیونیوز
فوٹو: جیونیوز

 شائقین خصوصاً قبائلی نوجوانوں اور بچوں نے ایس ایس جی کمانڈوز کی زبردست لینڈنگ کو خوب داد دی۔ باغ امن میلہ دیکھنے کے لیے خیبرپختونخواہ کے دیگر قبائلی اضلاع سے بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔

 اس کے علاوہ اعلیٰ سول اور فوجی حکام، قبائلی اضلاع کے مشران، علاقہ مکین، بچوں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے دیگر مہمانوں نے بھی شرکت کی۔

25 مئ تک جاری رہنے والے باغ امن میلے میں کرکٹ، والی بال، گھڑسواری اور رسہ کشی سمیت دیگر علاقائی کھیلوں کے مقابلے بھی منعقد ہوئے۔

مزید خبریں :