ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں کی 15 سالہ لڑکی سے زیادتی، حمزہ متاثرہ خاندان کے گھر پہنچ گئے

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے متاثرہ خاندان سے ان کے گھر جاکر ملاقات کی اور واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی— فوٹو: سوشل میڈیا
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے متاثرہ خاندان سے ان کے گھر جاکر ملاقات کی اور واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی— فوٹو: سوشل میڈیا

پتوکی میں ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں کی 15 سال کی لڑکی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے لڑکی کو میڈیکل کیلئےاسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے ایک مشکوک شخص کو حراست میں بھی لیا ہے۔ ڈی پی او قصور کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے متاثرہ خاندان سے ان کے گھر جاکر ملاقات کی اور واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔

وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے متاثرہ خاندان سے ان کے گھر جاکر ملاقات کی اور واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی — فوٹو: سوشل میڈیا
وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے متاثرہ خاندان سے ان کے گھر جاکر ملاقات کی اور واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی — فوٹو: سوشل میڈیا

پولیس کےمطابق ظہور احمد گزشتہ رات ساڑھے 9 بجے اپنی 15 سالہ بیٹی اور 5 سالہ بیٹے کے ساتھ شادی سے واپس آرہا تھا کہ پتوکی چونیاں بائی پاس پر 2 ڈاکو انہیں روک کر کھیتوں میں لے گئے، جہاں ملزموں نےظہور احمد کو رسیوں سے باندھ کر اس کے سامنے بیٹی سے مبینہ طور پر باری باری زیادتی کی۔

ملزمان نے ان سے 7ہزار روپے نقدی، بالیاں اور لڑکی کاموبائل فون چھینا اور اپنی موٹرسائیکل وہیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

پولیس نے لڑکی کا طبی معائنہ کراکے زیادتی اور ڈکیتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس اور فرانزک ٹیموں نےشواہد جمع کرکےملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ ملزمان کے زیرِ استعمال موٹر سائیکل بھی چوری کی نکلی۔

مزید خبریں :