Time 26 مئی ، 2022
پاکستان

لانگ مارچ کے دوران چھاپوں میں گرفتار پی ٹی آئی کارکنان کو رہا کرنے کا حکم

پاکستان تحریک انصاف اور عوامی مسلم لیگ کے درجنوں کارکنوں کو پولیس نے لانگ مارچ کے دوران گرفتار کیا تھا— فوٹو : فائل
پاکستان تحریک انصاف اور عوامی مسلم لیگ کے درجنوں کارکنوں کو پولیس نے لانگ مارچ کے دوران گرفتار کیا تھا— فوٹو : فائل

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس سردار احمد نعیم نے لانگ مارچ کے دوران چھاپوں میں گرفتار  پی ٹی آئی کارکنان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا، گرفتار کارکنان کی طرف سے عدالت میں ڈاکٹر بابر اعوان اور ایڈووکیٹ سردار عبدالرازق خان پیش ہوئے۔

پاکستان تحریک انصاف اور عوامی مسلم لیگ کے درجنوں کارکنوں کو پولیس نے لانگ مارچ کے دوران گرفتار کیا تھا۔

 پاکستان تحریک انصاف راولپنڈی کے ضلعی صدر و ممبر صوبائی اسمبلی واسق قیوم عباسی نے عدالت میں پٹیشن دائر کر رکھی تھی کہ پولیس نے پی ٹی آئی اور عوامی مسلم لیگ کے درجنوں کارکنوں کو بے گناہ گرفتار کیا ہے۔

درخواست گزار واسق قیوم عباسی کی جانب سے ڈاکٹر بابر اعوان اور ایڈووکیٹ سردار عبدالرازق خان عدالت میں پیش ہوئے۔

پی ٹی آئی اور عوامی مسلم لیگ کے کارکنان کی گرفتاریوں پر دائر درخواست کی سماعت لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس سردار نعیم احمد نے کی، عدالت نے ضلعی انتظامیہ کو حکم دیا کہ گرفتار کارکنوں کو رہا کیا جائے۔

مزید خبریں :