27 مئی ، 2022
لاہور: پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید کو جیل سے رہاکردیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر محمود الرشید کو پولیس نے لانگ مارچ سے ایک روز قبل گرفتار کیا تھا جنہیں کوٹ لکھپت جیل میں رکھا گیا تھا۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے تمام زیر حراست رہنماؤں اور کارکنان کورہا کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد میاں محمود الرشید کو جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔
سابق وزیر کے ساتھ پی ٹی آئی کے 18 کارکنان کو بھی جیل سے رہا کیا گیاہے۔