کھارادر کےقریب فائرنگ سے پیپلز پارٹی کا کارکن جاں بحق

کھارادر کےقریب فائرنگ سے پیپلز پارٹی کا کارکن جاں بحق— فوٹو: فائل
کھارادر کےقریب فائرنگ سے پیپلز پارٹی کا کارکن جاں بحق— فوٹو: فائل

کراچی کے علاقے مچھی میانی کھارادر کےقریب فائرنگ سے پیپلز پارٹی کا کارکن جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق 45 سالہ دانش قریشی کی لاش اسپتال پہنچا دی گئی، دانش قریشی کے قتل کی واردات ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 45 سالہ دانش نام سے ہوئی ہے،متوفی دانش قریشی تعمیرات کے شعبے سے وابستہ تھا۔ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی، واقعہ مچھی میانی مارکیٹ کے قریب پیش آیا۔

دوسری جانب لانڈھی اسماعیل گوٹھ میں شہری سے لوٹ مار کرنا ڈاکوؤں کو مہنگا پڑ گیا، شہری نے لائسنس یافتہ اسلحہ سے لوٹ مارکرنے والے ملزمان پر فائرنگ کردی جس کےنیتجے میں ایک ڈاکو ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس نےموقع پر پہنچ کر زخمی ڈاکو کو گرفتار کرکے اسلحہ اور موٹرسائیکل تحویل میں لے لی اور لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا۔

مزید خبریں :