کانز فلم فیسٹیول: پاکستانی فلم 'جوائے لینڈ' نے تاریخ رقم کردی

فلم جوائے لینڈ کی کہانی ایک خواجہ سرا کی زندگی پر بنائی گئی ہے جس کو سرمد کھوسٹ اوراپوروا چرن نے پروڈیوس کیا ہے__فوٹو: سوشل میڈیا
فلم جوائے لینڈ کی کہانی ایک خواجہ سرا کی زندگی پر بنائی گئی ہے جس کو سرمد کھوسٹ اوراپوروا چرن نے پروڈیوس کیا ہے__فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستانی فلم ‘جوائے لینڈ’ نے دنیا کے سب سے بڑے فلمی میلے 'کانز' میں ایوارڈ اپنے نام کرکے تاریخ رقم کردی۔

جوائے لینڈ نے ان سرٹن ریگارڈ کیٹیگری میں جیوری انعام اپنے نام کیا جو اس فلمی میلے کادوسرا بڑا ایوارڈ تسلیم کیا جاتا ہے۔

پاکستانی ڈائریکٹر، رائٹر و اداکارصائم صادق کی فلم جوائے لینڈ پہلی پاکستانی فلم ہے جس کی اسکریننگ کانز فیسٹیول میں کی گئی، فلم میں ثروت گیلانی، ثانیہ سعید،  علی جونیجو، ثناء جعفری، علینہ خان سمیت دیگر اداکاروں نے کام کیا۔

فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

تاہم ٹوئٹر پر جوائے لینڈ کے ہیش ٹیگ کو استعمال کرکے معروف اداکار و صارفین میکرز کو مبارکباد پیش کررہے ہیں۔

اداکار عثمان خالد بٹ نے جوائے لینڈ کی کامیابی پر اسے پاکستان اور پاکستانی سنیما کے لیے تاریخی لمحہ قرار دیا۔

ساتھ ہی اداکار نے صائم صادق سمیت ان کی ٹیم کو مبارکباد دی جب کہ اداکارہ ماہرہ خان نے بھی پاکستان کے اس اعزاز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ماہرہ نے لکھا کہ صائم  سمیت پورے پاکستان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس لمحے پر فخر اور خوشی کے جذبے سے سرشار ہیں۔ 

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل بھی 2019 میں صائم صادق کی شارٹ فلم ڈارلنگ وینس اورٹورنٹو فلم فیسٹیول میں نمائش کی جاچکی ہے۔

کانز 2022__فوٹو: رائٹرز
کانز 2022__فوٹو: رائٹرز

خیال رہے کہ فلم جوائے لینڈ کی کہانی ایک خواجہ سرا کی زندگی پر بنائی گئی ہے جس کو سرمد کھوسٹ اوراپوروا چرن نے پروڈیوس کیا ہے، فلم کا میوزک عبداللہ صدیقی کی جانب سے پیش کیا گیا۔

مزید خبریں :