Time 28 مئی ، 2022
انٹرٹینمنٹ

عامر لیاقت کا بشریٰ، طوبیٰ اور دانیہ کیلئے پیغام

سوشل میڈیا پر رکن قومی اسمبلی کی ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین نے بڑی تعداد میں تبصرے کیے اور عامر لیاقت پر سخت تنقید کی__فوٹو: فائل
سوشل میڈیا پر رکن قومی اسمبلی کی ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین نے بڑی تعداد میں تبصرے کیے اور عامر لیاقت پر سخت تنقید کی__فوٹو: فائل

رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے اپنی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال اور طوبیٰ سمیت دانیہ شاہ کے لیے پیغام جاری کیا ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

عامر لیاقت حسین نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر ایک خصوصی اسٹوری لگائی جس میں انہوں نے اپنی سابقہ بیویوں کے ہمراہ تصاویر شیئر کیں۔

عامر لیاقت نے اپنی انسٹاگرام کی اسٹوری میں لکھا کہ ’تُم تینوں سے تو واللّہ اللّہ پوچھے گا، ہمیشہ کے لیے اللّہ حافظ۔‘

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ


عامر لیاقت کا بشریٰ، طوبیٰ اور دانیہ کیلئے پیغام

ساتھ ہی عامر لیاقت نے ان ہی تصاویر پر مشتمل ویڈیو پوسٹ بھی شیئر کی جس پر طویل کیپشن درج تھا۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

سوشل میڈیا پر رکن قومی اسمبلی کی ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین نے بڑی تعداد میں تبصرے کیے اور عامر لیاقت پر سخت تنقید کی۔

ایک  صارف نے لکھا کہ عامر  لیاقت کو طبی امداد  کی  ضرورت  ہے جب کہ ایک اور صارف  نے لکھا  کہ عامر لیاقت محض سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروانے کے لیے اس قسم کی حرکات کررہے ہیں۔

فوٹو: اسکرین شاٹ/سوشل میڈیا
فوٹو: اسکرین شاٹ/سوشل میڈیا

پلوشہ نامی صارف نے کہا کہ میں مسلمان ہونے کی حیثیت سے عامر لیاقت کے لیے دعا گو ہوں کہ انہیں سکون نصیب ہو، آمین۔

یاد رہے کہ تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کے سنگین الزامات کے بعد سے اب تک عامر لیاقت حسین خبروں میں ہیں اور ساتھ ہی اُنہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

مزید خبریں :