30 مئی ، 2022
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کو ٹوئٹر پر ان کے سابق شوہر کا نام نہ لینے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
ٹوئٹر پر ریحام خان نے ایک ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے عمران خان سے متعلق ملنے والے مشورے پر رد عمل کا اظہار کیا۔
ٹوئٹ میں ریحام خان کو مشورہ دیا گیا تھا کہ’ اب میرے خیال میں نیازی کا نام لینا بھی چھوڑ ہی دینا چاہیے، جتنا نام لیں گے اتنی ہی اس کو اہمیت دیں گے، نیازی پاکستان کے لیے ایک بھیانک خواب تھا جو ختم ہو گیا‘۔
ریحام خان نے اس ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ’ بہترین مشورہ ہے، ہمیں عمران خان کے لیے ہرجگہ پی ایم اور ایف ایم مینشن کرنا چاہیے۔