Time 30 مئی ، 2022
دنیا

برازیل: ائیر پورٹ پر فلائٹ آپریشنز کی معلومات والی اسکرین پر فحش فلمیں چل گئیں

جیسے ہی ہمیں اندازہ ہوا کہ مسافروں پر فلائٹ سے متعلق معلومات فراہم کرنے والی اسکرین پر نازیبا ویڈیوز چل رہی ہیں تو ہم نے فوراً اسکرین کو بند کر دیا: حکام۔ فوٹو: فائل
جیسے ہی ہمیں اندازہ ہوا کہ مسافروں پر فلائٹ سے متعلق معلومات فراہم کرنے والی اسکرین پر نازیبا ویڈیوز چل رہی ہیں تو ہم نے فوراً اسکرین کو بند کر دیا: حکام۔ فوٹو: فائل

برازیل کے دارالحکومت ریو ڈی جنیرو کے دوسرے بڑے ائیر پورٹ پر فلائٹ آپریشنز کی معلومات کی اسکرین پر فحش فلمیں چل گئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریو ڈی جنیرو کے سنٹوس ڈومونٹ ائیر پورٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے نوٹس کیا کہ ائیرپورٹ پر مسافروں کو فلائٹ آپریشنز کی معلومات فراہم کرنے والی اسکرین کو ہیک کر کے اس پر فحش فلمیں چل رہی ہیں تو اس کی اطلاع پولیس کو فراہم کی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ جیسے ہی ہمیں اندازہ ہوا کہ مسافروں پر فلائٹ سے متعلق معلومات فراہم کرنے والی اسکرین پر نازیبا ویڈیوز چل رہی ہیں تو ہم نے فوراً اسکرین کو بند کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق معلومات فراہم کرنے والی اسکرین پر فحش فلمیں چلنے کے بعد ائیرپورٹ موجود مسافر بھی حیران رہ گئے اور اپنے بچوں کی توجہ اسکرین سے ہٹانے کے لیے انہیں دوسرے کاموں میں مشغول کرتے نظر آئے۔

ائیر پورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ معلومات فراہم کرنے والی اسکرین آؤٹ سورس ہے اور اس کے معاملات دیکھنے والی کمپنی نے بھی اس چیز کو نوٹ کیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اسکرین پر ڈسپلے کی ذمہ داری اشتہارات دکھانے والی کمپنیوں کی ہے کیونکہ ہمارے شراکت دار ڈسپلے پر اشتہارات دکھانے کے لیے اپنا سسٹم استعمال کرتے ہیں اور اس کا فلائٹ آپریشن سسٹم سے کوئی کنکشن نہیں ہے۔

مزید خبریں :