Time 30 مئی ، 2022
دلچسپ و عجیب

ہتھنی کی اپنے بچے کی لاش کو اٹھا کر لیجانے کی ویڈیو وائرل

بھارت میں ایک ہتھنی کی اپنے مردہ بچے کو سونڈ کے ذریعے اٹھا کر لے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو بھارتی ریاست آسام کے شہر گوہاٹی میں چائے کی پتی کے باغات کی ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ہتھنی اپنے مردہ بچے کی لاش کو سونڈ کی مدد سے اٹھا کر 30 سے 35 ہاتھیوں کے جھنڈ میں ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کر رہی ہے۔

حکام کے مطابق ہاتھی کا بچہ جمعے کے روز چنمبھاتی کے باغات میں ہلاک ہوا جسے اس کی ماں ہاتھیوں کے جھنڈ میں تقریباً 7 کلومیٹر دور امباری کے باغات میں لے گئی جہاں اسے جھاڑیوں میں چھوڑ دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ جنگلات کے حکام جمعے کی شام کو ہی اس مقام پر پہنچے جہاں ہاتھی کے بچے کی لاش کو چھپایا گیا تھا تاہم وہاں ہاتھی کے بچے کی لاش ملی اور نا ہی ہاتھی نظر آئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہاتھی کے بچے کی موت کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم حکام معاملے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور اس حوالے سے تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔

مزید خبریں :