30 مئی ، 2022
سری لنکا کرکٹ بورڈ ایشیا کپ کی منتقلی کے لیے درخواست کرنے کے لیے تیار ہو گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سری لنکن حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں شدید معاشی بحران کے باعث ایشیاء کپ کی میزبانی ممکن نہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق سری لنکن کرکٹ بورڈ ایشین کرکٹ کونسل سے ایشیا کپ کی منتقلی کی درخواست کرے گا۔
ایشا کپ سری لنکا سے منتقل ہونے کی صورت میں متحدہ عرب امارات اور بنگلا دیش ممکنہ طور پر میزبانی کے لیے دو مضبوط امیدوار ہیں۔
اس حوالے سے چند روز قبل بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ نظم الحسن کا ایک بیان بھی سامنے آیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ اگر سری لنکا سے ایشیا کپ منتقل ہوتا ہے تو بنگلا دیش ہی میزبانی کے لیے مضبوط امیدوار ہو گا تاہم اس
ذرائع کا بتانا ہے کہ سری لنکن کرکٹ بورڈ کا آسٹریلیا اور پاکستان کے ساتھ دو طرفہ سیریز منسوخ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے جبکہ بھارت کا سری لنکا کے خلاف ایشیا کپ سے قبل 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کا ارادہ ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین کرکٹ بورڈ 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کے ذریعے سری لنکن کرکٹ بورڈ کی مدد کرنا چاہتا ہے۔
یاد رہے کہ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 27 اگست سے 11 ستمبر تک سری لنکا میں شیڈول ہے۔