محمود خان کا عمران خان کی آئندہ کال پر کے پی کی فورس استعمال کرنے کی دھمکی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی آئندہ لانگ مارچ کی کال پر صوبے کی فورس استعمال کرنے کی دھمکی دے دی۔

پشاور میں تقریب سے خطاب میں محمود خان کا کہنا تھاکہ امپورٹڈ حکومت نے جو کیا ہے اس کا بدلہ ضرور لیں گے، آج لیگل ٹیم کو بلایا تھا، ان سے مشاورت کی ہے، وفاقی حکومت کے خلاف سپریم کورٹ میں کیس دائر کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ کے پی کےحکومت اور اس کے عوام سے امپورٹڈ حکومت نے جو کیا اس کا بدلہ ضرور لیں گے، کسی صورت میں انہیں نہیں بخشیں گے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے دھمکی دی کہ عمران خان لانگ مارچ کی دوبارہ کال دیں گےتو خیبرپختونخواکی فورس استعمال کروں گا، ہم نہیں چھوڑیں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ وزیراعظم 24 گھنٹے میں آٹے کی قیمت کم کرنے کا الٹی میٹم دیتا ہے لیکن میں وزیراعظم کوالٹی میٹم دیتاہوں اپناحق ہم چھین کرلیں گے۔

مزید خبریں :