دنیا
Time 30 مئی ، 2022

یو اے ای میں منکی پاکس کے مزید 3 کیسز سامنے آگئے، 21 دن کا قرنطینہ لازمی قرار

سخت نگرانی سے منکی پاکس کے کیسز کی شناخت ممکن ہوئی، امارات میں کورونا وائرس کے مقابلے میں منکی پاکس کا پھیلاؤکم ہے، وزارت صحت— فوٹو: فائل
سخت نگرانی سے منکی پاکس کے کیسز کی شناخت ممکن ہوئی، امارات میں کورونا وائرس کے مقابلے میں منکی پاکس کا پھیلاؤکم ہے، وزارت صحت— فوٹو: فائل

متحدہ عرب امارات میں منکی پاکس کےمزید 3 کیسز سامنے آگئے۔

اماراتی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سخت نگرانی سے منکی پاکس کے کیسز کی شناخت ممکن ہوئی، امارات میں کورونا وائرس کے مقابلے میں منکی پاکس کا پھیلاؤکم ہے۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ منکی پاکس سے متاثرہ افراد کو صحتیابی تک اسپتال میں رکھاجائےگا، مریض سے ملنے والے افراد کو 21 روز تک آئسولیشن میں رہنا ہوگا۔

مزید خبریں :