پاکستان

عازمین حج کیلئے کووڈ ٹیسٹ سے متعلق پالیسی میں تبدیلی

حج کے لیے آنے والوں کی عمر 65 سال سے کم ہونا لازم ہے: سعودی سول ایوی ایشن/ فائل فوٹو
حج کے لیے آنے والوں کی عمر 65 سال سے کم ہونا لازم ہے: سعودی سول ایوی ایشن/ فائل فوٹو

سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے عازمین حجاج کے لیے کورونا وائرس ٹیسٹ سے متعلق پالیسی گائیڈ لائن میں تبدیلی کردی۔

سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ائیرلائنز کو نیا ہدایت نامہ جاری  کیا ہے جس میں حج کے لیے آنے والے افراد کا سعودی عرب روانہ ہونے سے 72 گھنٹے قبل ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

سعودی ایوی ایشن نے اس سے پہلے 48 گھنٹے قبل کورونا وائرس ٹیسٹ کی شرط رکھی تھی۔

سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہےکہ کورونا سے متعلق پالیسی گائیڈ لائن کی خلاف ورزی پر سعودی وزارت صحت کے قوانین کے تحت کارروائی ہوگی۔

ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق حج کے لیے آنے والوں کی عمر 65 سال سے کم ہونا لازم  ہے۔

مزید خبریں :