لانگ مارچ میں تشدد، پی ٹی آئی نے اقوام متحدہ کو خصوصی خطوط بھیج دیے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اقوام متحدہ کے متعلقہ ذمہ داران کو خصوصی خطوط بھیج دیے۔

رہنما تحریک انصاف شیریں مزاری کی جانب سے بھیجے گئے خطوط میں کہا گیا ہےکہ اسٹیبلشمنٹ کی پشت پناہی سے حکومت نےعوامی احتجاج کا جواب جابرانہ اقدامات سے دیا، وفاقی حکومت نے سندھ اور  پنجاب کی حکومتوں کے ساتھ مل کر کریک ڈاؤن کیا۔

خط میں کہا گیا ہےکہ حکومت کی جانب سے انسانی حقوق پامال کیےگئے، پنجاب، سندھ اور اسلام آباد میں غیر مسلح اور  پرامن شہریوں پر آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔

خط میں مطالبہ کیا گیا ہےکہ ریاست کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالی کی آزاد و غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے۔

مزید خبریں :