Time 01 جون ، 2022
پاکستان

لاہور ہائیکورٹ کا دعا زہرا کو ایک ہفتے میں عدالت میں پیش کرنے کا حکم

دعا زہرا کی لوکیشن آزاد کشمیر کی آئی ہے، پولیس کا عدالت میں بتایا— فوٹو:فائل
دعا زہرا کی لوکیشن آزاد کشمیر کی آئی ہے، پولیس کا عدالت میں بتایا— فوٹو:فائل

لاہور ہائیکورٹ  نے پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا کو ایک ہفتے کے اندر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے پسند کی شادی کرنےوالی کراچی کی رہائشی دعا زہرا کی ساس اور جیٹھ کو ہراساں کرنے سے متعلق کیس پرسماعت کی۔

دعا زہرا کی ساس اور جیٹھ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس بلاجواز انہیں ہراساں اور چادر چار دیواری کا تقدس پامال کررہی ہے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ دعا زہرا کہاں ہے؟ اسے کیوں پیش نہیں کیا گیا؟ 

درخواست گزاروں کے وکیل نےبتایا کہ دعا زہرا کا اُن کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں، دعا نے 19 مئی کو آخری کال کرکے کیس کا پوچھا تھا۔

متعلقہ ایس ایچ او نے عدالت کو بتایا کہ دعا زہرا کی لوکیشن آزاد کشمیر کی آئی ہے۔

عدالت نے دعا زہرا کو ایک ہفتے میں عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

مزید خبریں :