Time 04 جون ، 2022
پاکستان

سندھ پولیس نے دعا زہرہ کی بازیابی کیلئے وزارت داخلہ سے مدد مانگ لی

خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے آئی جیز کوبھی سندھ پولیس سے تعاون کی ہدایت کی جائے : خط کا متن/ فائل فوٹو
خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے آئی جیز کوبھی سندھ پولیس سے تعاون کی ہدایت کی جائے : خط کا متن/ فائل فوٹو

کراچی سے لاپتا ہونے والی دعا زہرہ کی بازیابی کے لیے سندھ پولیس نے  وزارت داخلہ سے مدد مانگ لی۔

آئی جی سندھ نے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھا ہے جس میں دعا زہرہ کی بازیابی کے لیے آئی جی پنجاب کو سندھ پولیس کی معاونت کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔

خط میں درخواست کی گئی کہ  خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے آئی جیز کوبھی سندھ پولیس سے تعاون کی ہدایت کی جائے ۔

خط کے متن کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرہ کو 10 جون کو پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

خیال رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نےدعا زہرہ کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے جب کہ دعا زہرہ کی عدم پیشی پر آئی جی سندھ کو بھی تبدیل کردیا گیا ہے اور اب عدالت نے ایف آئی اے کو اس معاملے میں پولیس کی معاونت کی ہدایت کی ہے۔

مزید خبریں :