Time 05 جون ، 2022
پاکستان

عید کا سماں ہے، دعا زہرہ کی بازیابی پر والدین کا ردعمل

سوشل میڈیا پر دعا زہرہ کے والدین کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے/فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا
سوشل میڈیا پر دعا زہرہ کے والدین کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے/فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا 

کراچی سے لاپتا ہونے والی اور بعد ازاں پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرہ کی ایک ماہ اور 21 روز بعد بہاول نگر کی تحصیل چشتیاں سے بازیابی پر ان کے والدین کا ردعمل سامنے آیا ہے۔

سوشل میڈیا پر دعا زہرہ کے والدین کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انھیں صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے دعا زہرہ کی بازیابی پر خوشی کا اظہار کرتے دیکھا گیا۔

مہدی علی کاظمی نے بیٹی کی بازیابی کے دن کو عید سے تشبیہ دی اور کہا کہ آج کے دن ہمارے گھر میں عید کا سماں ہے کیوں کہ جو آخری عید گزری تھی وہ قیامت تھی، صبح سویرے پولیس نے بتایا کہ بچی بازیاب ہوگئی ہے جس کے بعد میں نے گھر والوں کو اطلاع دی اور ہمیں ابھی تک یقین نہیں آرہا کہ جس دن کا انتظار تھا وہ دن آگیا ہے۔

ویڈیو میں دعا کی والدہ کا کہنا ہے کہ میں بہت خوش ہوں ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے آج عید کا دن ہے اور یہ بھی نہیں پتا کہ جب دعا سامنے آئے گی تو ہمارے کیا جذبات ہوں گے، دعا کی والدہ نے اس موقع پر  اللہ کا شکر ادا کیا ساتھ ہی شہلا رضا ، پولیس اور دیگر افرادکا بھی شکریہ ادا کیا۔

یاد رہےکہ دعا زہرہ اور ان کے شوہر کو  سی آئی اے پولیس نے ایک وکیل کے گھر سے برآمد کیا جس کے بعد انھیں کراچی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :