Time 05 جون ، 2022
کھیل

رافیل نڈال نے 14ویں مرتبہ فرنچ اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

اسپین کے رافیل نڈال نے 14ویں مرتبہ فرنچ اوپن ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔—فوٹو: اے پی
اسپین کے رافیل نڈال نے 14ویں مرتبہ فرنچ اوپن ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔—فوٹو: اے پی 

اسپین کے رافیل نڈال نے 14ویں مرتبہ فرنچ اوپن ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

اتوار کو کھیلے گئے فرنچ اوپن کے فائنل میں نڈال کے تجربہ کے سامنے ناروے کے کیسپر روڈ کا جذبہ کام نہ آیا، نڈال نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے روڈ کو با آسانی زیر کیا ۔

رافیل نڈال نےکیسپر روڈ کو اسٹریٹ سیٹ 0-3 سے ہرایا،اسپینش اسٹار کی جیت کا اسکور 3-6 ، 3-6 اور 0-6 رہا۔

اسپینش اسٹار کی جیت کا اسکور 3-6 ، 3-6 اور 0-6 رہا۔—فوٹو: اے ایف پی
اسپینش اسٹار کی جیت کا اسکور 3-6 ، 3-6 اور 0-6 رہا۔—فوٹو: اے ایف پی

رافیل نڈال نے 14ویں مرتبہ فرنچ اوپن ٹائٹل جیت کر راجر فیڈرر اور نواک جوکووچ کو گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے کی ریس میں مزید پیچھے چھوڑ دیا ، فائنل میں کیسپر روڈ کو ہرانے والے نڈال کے گرینڈ سلیم ٹائٹل کی تعداد 22 ہو گئی۔

واضح رہے کہ سوئٹرزلینڈ کے راجر فیڈرر سربیا کے  نواک جوکووچ 20،20  گرینڈ سلیم ٹائٹل جیت چکے ہیں۔

مزید خبریں :