کھیل
Time 06 جون ، 2022

پاکستان سے ون ڈے سیریز کیلئے ویسٹ انڈیز کی ٹیم ملتان پہنچ گئی

پاکستان کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز کی ٹیم ملتان پہنچ گئی۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم تین میچز کی سیریز کے لیے پہلے اسلام آباد پہنچی پھر وہاں سے نجی ائیر لائن کے طیارے کے ذریعے ملتان پہنچی، ٹیم کی آمد کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

ملتان پہنچنے پر ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا گیا جس کی ویڈیو پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی۔

یاد رہے کہ ملتان میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز 8 جون سے ہوگا، دونوں ٹیموں کے درمیان  دوسرا ون ڈے 10 جون جب کہ تیسرا اور آخری ون ڈے اتوار 12 جون کو کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :