پاکستان

فارن فنڈنگ کیس: ہائیکورٹ الیکشن کمیشن کو جلد فیصلہ سنانے سے روکے، پی ٹی آئی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے متفرق درخواست پر جمعرات کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی— فوٹو: فائل
اسلام آباد ہائیکورٹ نے متفرق درخواست پر جمعرات کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی— فوٹو: فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی الیکشن کمیشن کو ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد سنانے سے روکنے کی متفرق درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے اسے انٹرا کورٹ اپیل کے ساتھ سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے پی ٹی آئی کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔

پی ٹی آئی کے وکیل انور منصور عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن ہمارا کیس روزانہ کی بنیاد پر چلا رہا ہے جبکہ دوسری جماعتوں کے کیسز میں ایسا نہیں ہے۔

پی ٹی آئی وکیل کا کہنا تھاکہ اسکروٹنی کا پراسیس 2018 میں اکٹھے شروع ہوا لیکن صرف پی ٹی آئی کا کیس آگے بڑھ رہا ہے، دوسری جماعتوں کی اسکروٹنی کمیٹی بھی ابھی تک نہیں بنی۔

پی ٹی آئی وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کے ساتھ جانبداری کا مظاہرہ کر رہا ہے اور ہماری دستاویزات اٹھا کر پوری دنیا کو دے دی گئیں۔

پی ٹی آئی وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن جلدی فیصلہ کردے گا لہٰذا اسے جلد فیصلہ سنانے سے روکا جائے۔

عدالت نے متفرق درخواست پر جمعرات کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

مزید خبریں :