فراڈ کیس میں عدم تعاون: عمر اکمل شکایت لیکر پولیس افسر کے پاس جا پہنچے

ایس ایس پی انویسٹی گیشن عمران کشور نے یقین دہانی کرائی کہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی/ فائل فوٹو
ایس ایس پی انویسٹی گیشن عمران کشور نے یقین دہانی کرائی کہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی/ فائل فوٹو

لاہور: کرکٹر عمر اکمل نے ایس پی کینٹ لاہور کے خلاف ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو شکایت کر دی۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق کرکٹر عمر اکمل نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن عمران کشور سے ملاقات کی جس میں  انہیں بتایا کہ ملزم سمیر نے 11 لاکھ روپے کا فراڈ کیا ، مقدمہ درج ہوئے 8 ماہ ہو چکے ہیں لیکن پولیس تعاون نہیں کر رہی جب کہ تفتیشی افسر نے ملزم کا نام بھی مقدمے سے نکال دیا ہے۔ 

ترجمان کے مطابق عمر اکمل کا کہنا تھا کہ وہ ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ حمزہ امان اللہ کے پاس گئے، انہوں نے دو گھنٹے بٹھائے رکھا لیکن ملاقات نہ کی۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن عمران کشور نے یقین دہانی کرائی کہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

مزید خبریں :