پاکستان

پیٹرول الاؤنس کیساتھ سرکاری گاڑیوں کا بھی استعمال، وزیراعظم سرکاری ملازمین پر برہم

فوٹو: پی آئی ڈی
فوٹو: پی آئی ڈی

وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری ملازمین کو  پیٹرول الاؤنس ملنے کے ساتھ  ان کے سرکاری گاڑیوں کے بھی استعمال پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے، ذرائع کے مطابق دوران اجلاس وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ گریڈ 20 کے افسران کو 60 ہزار،گریڈ 21 کے افسران کو 75 ہزار اور گریڈ 22 کے افسران کو 90 ہزار روپے پیٹرول الاؤنس ملتا ہے۔

وزیراعظم نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ سرکاری ملازمین کو پیٹرول الاؤنس مل رہا ہے تو گاڑیاں کیوں استعمال ہو رہی ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سیکرٹری کابینہ کو ہدایت کی کہ سرکاری ملازمین سےگاڑیاں یا پیٹرول الاؤنس واپس لیا جائے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مشکل حالات میں سخت فیصلےکرنا ہوں گے، جب تک ہم خود کفایت شعاری نہیں اپنائیں گے عوام کو کس منہ سےکہیں گے، ہمیں خود کو  عوام کے سامنے بطور  مثال پیش کرنا ہوگا۔

مزید خبریں :