Time 07 جون ، 2022
کاروبار

بجٹ 23-2022: پیٹرولیم لیوی کی مد میں 406 ارب روپے وصولی کی تجویز

آئندہ مالی سال کیلئے ٹیکس وصولی کا ہدف 7 ہزار 255 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے— فوٹو: فائل
آئندہ مالی سال کیلئے ٹیکس وصولی کا ہدف 7 ہزار 255 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے— فوٹو: فائل

آئندہ مالی سال کیلئے ٹیکس وصولی کا ہدف 7 ہزار 255  ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر ) کے ذرائع کا کہناہے کہ پیٹرولیم لیوی کی مد میں 406 ارب روپے کی وصولیوں، براہ راست ٹیکسوں کی مد میں 2 ہزار 711  ارب روپے ، سیلز ٹیکس کی مد میں 3 ہزار 295 ارب روپے اور کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 843 ارب روپے وصولیوں کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ سال 23-2022 کا وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائے گا۔