Time 08 جون ، 2022
پاکستان

حکومت کا ملازمت پیشہ خواتین کو اسکوٹیز فراہم کرنے کی تجویز پر غور

خواتین اساتذہ، پولیو ورکرز اور ہیلتھ ورکرز سمیت دیگر خواتین ملازمین کو اسکوٹیز دینے کی تجویز زیر غور ہے— فوٹو: فائل
خواتین اساتذہ، پولیو ورکرز اور ہیلتھ ورکرز سمیت دیگر خواتین ملازمین کو اسکوٹیز دینے کی تجویز زیر غور ہے— فوٹو: فائل

ملازمت پیشہ خواتین کیلئے خوشخبری، حکومت ملازمت پیشہ خواتین کو اسکوٹیز فراہم کرنے کی تجویز پر غور کر رہی ہے، خواتین کو اسکوٹیز چلانے کی ٹریننگ بھی دی جائے گی۔

وزیراعظم اسٹریٹجک ریفارمز کے سربراہ سلمان صوفی نے جیو نیوز کو بتا یا کہ خواتین اساتذہ، پولیو ورکرز  اور ہیلتھ ورکرز سمیت دیگر خواتین ملازمین کو اسکوٹیز دینے کی تجویز زیر  غور  ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ تجویز پورے پاکستان کیلئے ہے، اسکوٹیز حاصل کرنے والی خواتین کو پہلے اسکوٹی چلانے کی تربیت بھی دی جائےگی، ملازمت پیشہ خواتین کو اسکوٹیز پر سبسڈی بھی ملےگی۔ 

مزید خبریں :