Time 09 جون ، 2022
پاکستان

وزیراعظم کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کے اہم ملزم مقصود احمد دبئی میں انتقال کر گئے

دبئی پولیس نے مقصود احمد کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی جاری کر دیا ہے۔ فوٹو: فائل
دبئی پولیس نے مقصود احمد کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی جاری کر دیا ہے۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ کیس کے اہم ملزم مقصود احمد دبئی میں انتقال کر گئے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے بھی مقصود احمد کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مقصود چپڑاسی دبئی میں انتقال کر گئے۔

مقصود احمد کے خاندانی ذرائع کا بتانا ہے کہ مقصود ان دنوں بیرون ملک تھے اور انہیں کافی روز سے دل میں تکلیف کی شکایت تھی۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں لکھا کہ کیا مقصود چپڑاسی کو قتل کر دیا گیا ہے؟

دبئی پولیس کی جانب سے مقصود احمد کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے ان کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی جاری کر دیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ مقصود احمد کا انتقال دل کی تکلیف باعث 7 جون کو ہوا۔

دبئی پولیس کی جانب سے جاری کر دہ مقصود احمد کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ۔
دبئی پولیس کی جانب سے جاری کر دہ مقصود احمد کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ۔ 

یاد رہے کہ مقصود احمد کا نام وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے خلاف اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کیس میں استعمال ہوتا رہا ہے اور پاکستان تحریک انصاف کے دور میں مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر بارہا دعویٰ کر چکے ہیں کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے ذاتی ملازم مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے منتقل کیے۔

مزید خبریں :