بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ہو گا یا نہیں؟ فیصلہ کرنا ابھی باقی

مالی سال 23-2022 کے بجٹ کا مجموعی حجم 9500 ارب روپے کے قریب ہو گا اور اس حوالے سے تمام تجاویز تیار کر لی گئی ہیں/فوٹوفائل
مالی سال 23-2022 کے بجٹ کا مجموعی حجم 9500 ارب روپے کے قریب ہو گا اور اس حوالے سے تمام تجاویز تیار کر لی گئی ہیں/فوٹوفائل

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق ابھی فیصلہ ہونا باقی ہے۔

ذرائع کے مطابق مالی سال 23-2022 کے بجٹ کا مجموعی حجم 9500 ارب روپے کے قریب ہو گا اور اس حوالے سے تمام تجاویز تیار کر لی گئی ہیں۔

بجٹ میں سالانہ قرض اور قرض پر سود کی ادائیگی کے لیے 21 ارب ڈالر، بیرونی قرض ادائیگی کے لیے 3500 ارب روپے اور اگلے سال کا بجٹ جی ڈی پی کا 2.2 فی صد سرپلس رکھے جانے کی تجاویز سامنے آئی ہیں۔

سالانہ بجٹ میں سبسڈی کے لیے 650 ارب روپے مختص ہوں گے تاہم سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔

مزید خبریں :